ابنا: حكومت پاكستان ٹيری جونز كے اس شرپسندانہ اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اعلان كرتی ہے كہ اس قسم كی مذموم فعاليتیں دنيا میں فقط تشدد اور نفرت كی ترويج كا باعث بنتی ہیں ۔دفتر خارجہ كے بيان میں كہا گياہے كہ تمام اداروں ، تنظيموں اور حكومتوں كا فرض بنتا ہے كہ وسيع پيمانے پر باہمی مشاركت كے ذريعے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان اتحاد اور يكجہتی كے فروغ اور امن كے قيام كی كوشش كریں ۔بيان كے آخر میں زور ديا گياہے كہ اس قسم كے اقدام مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان مشتركہ زندگی اور ہم آہنگی كو نقصان پہنچاتے ہیں لہذا سكيورٹی اداروں كو ان شرپسند عناصر كے خلاف كاروائی كرنی چاہيئے ۔ ............/169
4 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313088
پاكستان كی وزارت خارجہ نے ايك بيان صادر كيا ہے جس میں ملعون امريكی پادری "ٹيری جونز" كی طرف سے قرآن جلانے كی شديد مذمت كی گئی ہے ۔